بھارت کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت سے انکار پر امریکا نے بھی اپنا موقف پیش کیا

چیمپئنز ٹرافی میں شرکت

نیوز ٹوڈے :   امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کھیلوں کی سفارت کاری کو ترجیح دیتا ہے۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ کھیل ملکوں کو جوڑنے کا ذریعہ ہیں، پاکستان اور بھارت دونوں باہمی تعلقات پر بات کر سکتے ہیں۔

اپنی پریس بریفنگ میں امریکی ترجمان نے 9 نومبر کو بلوچستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا ساتھی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی کرکٹ ٹیم بھیجنے سے انکار کر دیا تھا جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل کو قبول نہ کرنے کے اپنے موقف پر قائم ہے۔

بھارت کے انکار کے باعث آئی سی سی ٹرافی کے شیڈول کا اعلان نہیں کر سکی، چیمپئنز ٹرافی 2024 میں بھارت کے تمام میچز لاہور میں ہونے تھے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے شیڈول کا اعلان 11 نومبر کو لاہور میں ہونا تھا لیکن ایونٹ منسوخ کر دیا گیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+