پی سی بی کے خط کے بعد آئی سی سی نے بڑا قدم اٹھا لیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل

نیوز ٹوڈے :   انٹرنیشنل کرکٹ کونسل چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی عدم شرکت پر بی سی سی آئی سے مشاورت کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو جواب دے گی۔پی سی بی نے بھارتی بورڈ کے رویے سے آگاہ کرنے کے لیے دیگر بورڈز سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔ ہائبرڈ ماڈل کے خلاف پاکستان کے موقف نے آئی سی سی کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے پی سی بی کو ای میل کا فوری جواب ملنا ممکن نہیں، اس میں کچھ دن لگیں گے۔ بھارتی بورڈ سے رابطہ کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے سوالات پر بات کرتے ہوئے بھارتی بورڈ سے ممکنہ جوابات مانگے گئے ہیں جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی ای میل پر جواب دیا جا سکتا ہے۔ معلومات کے مطابق بھارتی بورڈ تمام قانونی پہلوؤں کو سامنے رکھتے ہوئے تحریری موقف دے گا۔ جس کی روشنی میں آئی سی سی پاکستان کرکٹ بورڈ کو جوابی ای میل بھیجے گا۔ آئی سی سی حکام پاکستان اور بھارت تنازع پر دیگر ممالک سے بھی مشاورت کر رہے ہیں تاکہ مسئلے کا دیرپا حل تلاش کیا جا سکے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+