غیر رجسٹرڈ وی پی این صارفین کومہلت مل گئی
- 20, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے غیر رجسٹرڈ VPNs کو مزید 2 ہفتے کی رعایتی مدت دینے کا فیصلہ کیا ہے- پی ٹی اے وزارت داخلہ کی جانب سے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کو بند کرنے کی ہدایت کی روشنی میں وفاقی حکومت کے فیصلے پر عملدرآمد پر غور کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کو مزید 2 ہفتے دینے کا فیصلہ کیا ہے، غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کو 30 نومبر تک مہلت دی جائے گی، یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔
پی ٹی اے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک وی پی این شٹ ڈاؤن ٹرائل کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے، دوسرا وی پی این شٹ ڈاؤن ٹرائل آنے والے دنوں میں کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ وی پی اینز سیکیورٹی رسک ہیں، غیر رجسٹرڈ وی پی اینز حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں، غیر رجسٹرڈ وی پی این قابل اعتراض مواد تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں، قابل اعتراض مواد تک رسائی کی روک تھام پی ٹی اے کی ذمہ داری ہے۔
خاص خبریں
-
چوبیس نومبر کو دہشت گردوں کے خلاف وہی کریں گے جو ہم کرتے ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب
-
پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے حکومت سے مذاکرات پر رضامندی ظاہر کردی
-
فیصل آباد میں ’ستھرا پنجاب‘ پراجیکٹ کے تحت آزمائشی صفائی آپریشن شروع کر دیا گیا
-
غزہ سے اسرائیلی یرغمالی کو نکالنے کے لیے نیتن یاہو نے 5 ملین ڈالر کی پیشکش کی
تازہ ترین

تبصرے