مہنگائی میں کمی
- 20, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : ایک مقامی اقتصادی تحقیقی ادارے ٹاپ لائن ریسرچ کے مطابق اس ماہ افراط زر کی شرح 4.5% اور 5% کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
ٹاپ لائن ریسرچ نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق رواں ماہ 78 ماہ کے بعد مہنگائی کی شرح 5 فیصد سے کم ہو جائے گی اور 5 ماہ کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح 7.91 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ سال کے پہلے پانچ ماہ میں مہنگائی کی اوسط شرح 28.62 فیصد تھی۔
رپورٹ کے مطابق اشیائے خوردونوش کی مہنگائی میں ماہانہ 0.2 فیصد، انڈے، دال، ٹماٹر اور آلو کی قیمتوں میں 5.35 فیصد، رہائش، پانی، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ماہانہ 0.11 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ اس کی وجہ ایل پی جی کی قیمتوں میں ماہانہ 7 فیصد اضافہ ہے۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ منفی رہنے کی وجہ سے بجلی کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔۔
تبصرے