سولرروف پینل ٹیرف میں کمی پر غور
- 21, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : حکومت روف سولر پینلز کا ٹیرف 21 روپے فی یونٹ سے کم کر کے 7.5 سے 11 روپے فی یونٹ کرنے پر غور کر رہی ہے، جس پر نیٹ میٹرنگ سسٹم پر بجلی نیشنل گرڈ کو فراہم کی جاتی ہے۔
اس وقت سولر پینل استعمال کرنے والے صارفین کو رات کے اوقات میں 60 روپے فی یونٹ کے حساب سے نیشنل گرڈ سے بجلی فراہم کی جائے گی
چھتوں کے سولر پینل کے دو یونٹ قومی گرڈ سے بجلی کے ایک یونٹ کے برابر ہیں۔۔
اب نئے منظر نامے کے تحت سولر پینل کے 6 یونٹ قومی گرڈ سے بجلی کے 1 یونٹ کے برابر ہوں گے، اس سے سولر پینل لگانے کا رجحان کم ہو جائے گا کیونکہ اس سے ادائیگی کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔
آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ حکومت نیشنل گرڈ سے بجلی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرے۔ ایک حالیہ تحقیق کے مطابق گزشتہ مالی سال پاکستان میں چین سے 15 گیگا واٹ کے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر مالیت کے سولر پینل درآمد کیے گئے تھے۔
تبصرے