پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال: وفاقی حکومت کی تیاریاں مکمل، اسلام آباد سیل
- 21, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف کے احتجاج کو روکنے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں ڈی چوک کو سیل کرنے کا عمل جاری ہے اور ملک بھر سے 8 ہزار اضافی پولیس نفری طلب کر لی گئی ہے۔ پنجاب میں 10 ہزار سے زائد اہلکار اسٹینڈ بائی پر ہیں۔ مری میں 7 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت ہر قسم کے اجتماع، جلسے اور جلوسوں پر پابندی ہے۔
دوسری جانب قائداعظم یونیورسٹی 22 سے 25 نومبر تک بند رہے گی۔
تبصرے