پی ٹی آئی کے احتجاج کے خلاف تاجر عدالت پہنچ گئے

عدالت سے رجوع

نیوز ٹوڈے :  تاجروں نے پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج روکنے اور اسے غیر قانونی قرار دینے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جناح سپر مارکیٹ کے صدر اسد عزیز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کا احتجاج بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ پرامن کاروبار کرنا اور دیگر فرائض کی انجام دہی ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ پی ٹی آئی کے احتجاج سے شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر ہو سکتے ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انتظامیہ کو چیئرمین پی ٹی آئی اور کارکنوں کو اس غیر قانونی احتجاج سے روکنے کی ہدایت کی جائے۔ درخواست میں وزارت داخلہ، چیف کمشنر، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو فریق بنایا گیا تھا۔

درخواست میں آئی جی اسلام آباد اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+