مریم نواز نے پنجاب کے سکولوں میں 5 ہزار کلاس رومز کی تعمیر کی منظوری دے دی

مریم نواز

نیوز ٹوڈے :  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جمعرات کو صوبے بھر میں پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام کے تحت پانچ ہزار نئے کلاس رومز کی تعمیر کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے آج لاہور میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کی سیکھنے کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے اسکولوں میں جدید ترین لیبز قائم کی جائیں گی۔

انہوں نے اعلیٰ نجی اداروں کا مقابلہ کرنے کے لیے سرکاری اسکولوں کے معیار کو بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

مریم نواز نے پنجاب کے سرکاری سکولوں میں بچوں کی یونیفارم میں حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
قبل ازیں مریم نواز نے سرکاری اسکولوں میں ہفتہ وار اور ماہانہ مقابلے شروع کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے پنجاب بھر میں سہولیات اور ضروریات کے تعین کے لیے سکولوں کی جامع نقشہ سازی کی ہدایت کی۔

انہوں نے پنجاب میں 14,000 AEOs (اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز) اور SSEs (سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز) کو باقاعدہ بنانے کے منصوبے پر بھی زور دیا۔

وزیراعلیٰ نے گرین سکول پروگرام کے اجراء کی بھی منظوری دی، جس کے تحت ہر طالب علم کم از کم ایک پودا لگائے گا، اور پودوں کی ڈیجیٹل میپنگ مکمل کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کو بتایا گیا کہ پنجاب سکول نیوٹریشن پروگرام کا راجن پور، لیہ اور بھکر میں پائلٹ پراجیکٹ اگست سے شروع ہوگا۔

سرکاری سکولوں میں اسپوکن انگلش اور کردار سازی کی کلاسز کے آغاز کی تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو پنجاب بھر میں 603 غیر فعال سکولوں کو بحال کرنے کی ہدایت کی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+