بیرسٹر سیف کہتے ہیں بشریٰ بی بی کا بیان ذاتی ہے، پارٹی پالیسی نہیں۔

بیرسٹر سیف

نیوز ٹوڈے :    خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کا بیان پارٹی پالیسی نہیں ان کا ذاتی بیان ہے۔ 

 ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پارٹی کی پالیسی صرف پارٹی چیئرمین، سیکرٹری جنرل یا ترجمان ہی دے سکتے ہیں۔ بشریٰ بی بی بانی چیئرمین کی اہلیہ ہیں۔ وہ جو کہہ رہی ہیں اس کی اپنی اہمیت ہے لیکن ان کا بیان پارٹی پالیسی نہیں بلکہ ان کا ذاتی بیان ہے۔ 

 واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے دعویٰ کیا تھا کہ جب عمران خان ننگے پاؤں مدینہ گئے اور واپس آئے تو جنرل باجوہ کو فون آنے لگے کہ وہ کون لے کر آئے ہیں، ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہیے۔ 

 بشریٰ بی بی نے کہا تھا کہ باجوہ کو کہا گیا کہ ہم ملک میں شریعت ختم کرنے لگے ہیں اور آپ فلاں شخص کو لے آئے، کہا گیا کہ ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہیے، تب سے انہوں نے ہمارے خلاف بہتان تراشی شروع کردی، بہتان تراشی کی گئی۔ میرے خلاف پھیلاؤ وہ پی ٹی آئی کے بانی کو یہودی ایجنٹ کہنے لگے۔ 

سینئر صحافی انصار عباسی نے کہا کہ قمر جاوید باجوہ کے قریبی ذرائع نے انہیں بتایا ہے کہ بشریٰ بی بی نے جو کہا وہ سراسر جھوٹ ہے۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+