توشہ خانہ 2 کیس، عدالت نے عمران خان کی رہائی کا حکم جاری کر دیا
- 22, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : توشہ خانہ 2 کیس میں عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا حکم جاری کردیا۔اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا حکم جاری کردیا۔
عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کرلی ہے، اگر بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔ عدالت نے توشہ خانہ 2 کیس میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا تحریری حکم نامہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی طارق نون اور راجہ غلام سجاد کی جانب سے 10 لاکھ روپے کے دو مچلکے دئیے گئے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل سپیشل سینٹرل جج شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ 2 کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت منظور کی تھی۔
تبصرے