پنجاب میں حالات دوسرے صوبوں سے بہتر ہیں، میرٹ کی کوئی نہیں سنتا، مریم نواز

مریم نواز

نیوز ٹوڈے :  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کے مجموعی حالات دوسرے صوبوں سے بہتر ہیں۔نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی، اس دوران شرکاء نے وزیراعلیٰ کو سپر سی ایم کا خطاب دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں آکر اندھیروں سے نکل کر روشنی میں آگئے ہیں۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے مجموعی حالات دوسرے صوبوں سے بہتر ہیں، یہاں کسی کی تقرری سفارش پر نہیں کی گئی، میرٹ کی کوئی نہیں سنتا، جلد سموگ پر قابو پانا چاہتے ہیں، حکومتی اقدامات کے مثبت اثرات بھی سامنے آرہے ہیں۔ سامنے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کم ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں، سٹاک مارکیٹ نے ریکارڈ توڑ دیے ہیں، آئی ٹی کی برآمدات بڑھ رہی ہیں، مہنگائی کو کنٹرول کرنا مشکل کام ہے لیکن 38 فیصد سے 7 فیصد تک آنا بہت بڑا کام ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دہشت گردی کے خطرات ہیں، امن و امان اولین ترجیح ہے، پنجاب میں محفوظ شہر بنائیں گے، ہر جگہ پینک بٹن لگائیں گے، کرپشن میری ریڈ لائن ہے، ہر وہ کام جس کے مثبت اثرات مرتب ہوں۔ 150 ملین لوگوں کی زندگی میری ترجیح ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ حکومتوں کو کام نہیں کرنے دیا جاتا، ہم چوروں اور ڈاکوؤں کو پکڑتے ہیں اور وہ عدالتوں سے بچ جاتے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+