سعودی عرب کو سیاسی مقاصد کے لیے نشانہ بنانا افسوسناک ہے، نائب وزیراعظم

نائب وزیراعظم محمد اسحاق

نیوز ٹوڈے :   نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو سیاسی مقاصد کے لیے نشانہ بنانا افسوسناک ہے۔پاکستان میں سعودی مداخلت کے حوالے سے پی ٹی آئی کے بانی کی اہلیہ کے تبصرے پر میڈیا کے سوالات کے جواب میں وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب دیرینہ دوست اور بھائی ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں، پاکستان سعودی عرب کے ترقی اور خوشحالی کے سفر کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام سعودی عرب کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات پر فخر محسوس کرتے ہیں کیونکہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی عرب پر پاکستان کے اندرونی معاملات پر اپنی سیاست چمکانے اور پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے بدنیتی پر مبنی الزامات لگانا افسوسناک ہے اور مایوس کن ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کو اپنے چھوٹے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے پاکستان کی خارجہ پالیسی پر سمجھوتہ کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+