اہم بین الاقوامی شخصیات کے پاکستان آنے پر پی ٹی آئی احتجاج کیوں کرتی ہے؟ اسحاق ڈار
- 25, نومبر , 2024
.webp)
نیوز ٹوڈے : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جب اہم بین الاقوامی شخصیات پاکستان آرہی ہیں تو پی ٹی آئی بار بار احتجاج کی کال کیوں دیتی ہے۔ایک بیان میں اسحاق ڈار نے سوال اٹھایا کہ یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملکی عزت و وقار کے خلاف سوچی سمجھی سازش؟
نائب وزیراعظم نے کہا کہ خدارا پاکستان کو اپنی گھٹیا سیاست پر ترجیح دے۔ واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتجاج کے لیے پشاور سے روانہ ہونے والا پاکستان تحریک انصاف کا قافلہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں ڈھوک پہنچ گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر حکومت نے اسلام آباد جانے والے راستے بند کردیے ہیں جب کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں سے اب تک 490 کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا ہے اور 100 لاپتہ ہیں۔

خاص خبریں
-
ٹرمپ نے چین کے علاوہ تمام ممالک پر لگاے گۓ اضافی ٹیرف کو 3 ماہ کیلیے معطل کرنے کا اعلان کر دیا
-
چینی صوبہ (ہیبائی) کے نرسنگ ہوم میں اچانک آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک
-
غزہ جنگ اور نیتن یاہو کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے خیراتی اداروں کے سامنے بھوکے اسرائیلیوں کی لائنیں لگ گئیں
-
نائب امریکی صدر کی جانب سے چینیوں کو گنوار کہنے پر چین بھڑک اٹھا
تازہ ترین

تبصرے