بانی پی ٹی آئی این آر او چاہتے ہیں لیکن پی ٹی آئی کی سیاست ٹھیک نہیں، ناصر شاہ

ناصر شاہ

نیوز ٹوڈے :     سندھ کے صوبائی وزیر توانائی ناصر شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف جلاؤ گھیراؤ کرتی ہے، اسلام آباد پر حملے کے اعلان میں بھی ایسا ہی تھا۔سندھ کرافٹ فیسٹیول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی توڑ پھوڑ اور افراتفری کی سیاست کرتی ہے، پی ٹی آئی والے 9 مئی کے بارے میں جھوٹ بولتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکلاء مقدمہ لڑنے کی بجائے سیاست کر رہے ہیں۔ ان کی رہائی احتجاج کے ذریعے نہیں بلکہ عدالتوں کے ذریعے ہوگی۔

ناصر شاہ نے مشورہ دیا کہ پی ٹی آئی کو امن کے دھارے میں رہنا چاہیے، اگر بانی پی ٹی آئی اپنی غلطی تسلیم کر لیں تو اس میں کیا حرج ہے۔صوبائی وزیر توانائی کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی معافی سے ان کا جرم ختم نہیں ہوگا بلکہ ایک سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔

علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے کہا کہ ہر احتجاج دوسرے ممالک کے سربراہان کی آمد پر ہی کیوں ہوتا ہے؟ خیبرپختونخوا حکومت امن قائم کرنے کے بجائے مسلح گروہوں کے ساتھ وفاق پر حملہ کرنے میں مصروف ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+