بشریٰ بی بی غیر سیاسی تھیں، جلوس کی قیادت کیسے کر رہی ہیں؟ مسلم لیگ ن کے رہنما

وفاقی وزیر مصدق ملک

نیوز ٹوڈے :   پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھر گیا، وہ نہیں چاہتے کہ پی ٹی آئی کے بانی آپس میں مفاہمت کریں۔

دوران گفتگو انہوں نے سوال کیا کہ بشریٰ بی بی غیر سیاسی تھیں، وہ سیاسی جلوس کی قیادت کیسے کر رہی ہیں؟ بشریٰ بی بی نے قیادت کرنی ہے تو موروثی سیاست کے خلاف نعرے کا کیا ہوا؟دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی حتمی کال میں چند سو لوگوں کو ہی نکال سکی، حکومتی حکمت عملی کامیاب رہی۔

 انہوں نے کہا کہ پنجاب، بلوچستان، سندھ سے لوگ باہر نہیں نکلے، یہاں تک کہ ان کے اپنے لوگ بھی نہیں مانتے۔طلال چوہدری نے کہا کہ ایک سزا یافتہ شخص کو رہا کرنے کے لیے بغاوت کی جا رہی ہے، پی ٹی آئی سیاسی رویہ اپنائے۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتجاج کے لیے پشاور سے روانہ ہونے والا پاکستان تحریک انصاف کا قافلہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں غازی بروتھا پہنچا۔

پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر حکومت نے اسلام آباد جانے والے راستے بند کر دیے ہیں اور دارالحکومت جانے والی بیشتر سڑکوں پر چوکیاں قائم کر دی گئی ہیں۔پی ٹی آئی رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں سے اب تک 490 کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا ہے، جب کہ 100 لاپتہ ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+