کرم جل رہا ہے لیکن خیبرپختونخوا حکومت غائب ہے، بلاول بھٹو کا اظہار تشویش
- 25, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ضلع کرم عدم تحفظ کی آگ میں جل رہا ہے لیکن خیبرپختونخوا حکومت غائب ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ تین دنوں میں 80 شہری مارے گئے، لوگ اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں، پی ٹی آئی حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ضلع کرم میں پی ٹی آئی حکومت کی مجرمانہ غفلت کی مذمت کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم خیبرپختونخوا کو اس طرح عدم تحفظ کی آگ میں جلتا نہیں دیکھ سکتے، اموات پر ہمارا دل خون کے آنسو رو رہا ہے، پیپلزپارٹی پورے خیبرپختونخوا میں امن کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔
واضح رہے کہ ضلع کرم میں گزشتہ 4 روز کے دوران بدامنی کے حالیہ واقعات میں اب تک 85 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں 49 مسافر بھی شامل ہیں جنہیں پشاور پاراچنار روڈ پر نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس کے بعد ہونے والی جھڑپوں میں کئی اور لوگ مارے گئے۔
خاص خبریں
-
کینیڈین حکومت کا سرپرائز، شہریوں کو بڑا ریلیف
-
عمران خان، بشریٰ بی بی اور علی امین سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
-
ورلڈ کپ کوالیفائر: ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں انوکھا ریکارڈ، پوری ٹیم صرف 7 رنز پر ڈھیر
-
پولیس نے جلوس کے شرکاء کو پی ٹی آئی کے کارکنوں کے لیے غلط سمجھا اور گاڑیاں اور بسیں قبضے میں لے لیں
تازہ ترین

تبصرے