'میں کہیں نہیں جا رہا، نماز پڑھ کر واپس آؤں گا'، علی امین کی کارکنوں سے جھگڑے کی پرانی ویڈیو وائرل
- 25, نومبر , 2024
.webp)
نیوز ٹوڈے : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میں کارکنوں سے جھگڑے کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے علی امین کی گاڑی کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور وہ اڈیالہ چلے جائیں کے نعرے لگا رہے ہیں۔
اس موقع پر علی امین نے کہا کہ وہ کہیں نہیں جا رہے، ریسٹ ایریا میں جائیں گے، وضو کریں گے، نماز پڑھیں گے اور پھر واپس آئیں گے۔اس پر وہاں موجود کارکنوں نے بھی اس سے اتفاق کرتے ہوئے اسے جانے کی اجازت دے دی۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پرانی ہے اور یہ 4 اکتوبر کی ویڈیو ہے جو اب وائرل ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں پی ٹی آئی کا قافلہ حضرو انٹر چینج پہنچ گیا ہے، اس قافلے میں بشریٰ بی بی بھی شریک ہیں۔

خاص خبریں
-
ٹرمپ نے چین کے علاوہ تمام ممالک پر لگاے گۓ اضافی ٹیرف کو 3 ماہ کیلیے معطل کرنے کا اعلان کر دیا
-
چینی صوبہ (ہیبائی) کے نرسنگ ہوم میں اچانک آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک
-
غزہ جنگ اور نیتن یاہو کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے خیراتی اداروں کے سامنے بھوکے اسرائیلیوں کی لائنیں لگ گئیں
-
نائب امریکی صدر کی جانب سے چینیوں کو گنوار کہنے پر چین بھڑک اٹھا
تازہ ترین

تبصرے