پی ٹی آئی کا احتجاج، آئی ٹی کمپنیوں کے لیے انٹرنیٹ بند نہیں، کوآرڈینیٹر وزیراعظم
- 25, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیر اعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں کے لیے انٹرنیٹ بند نہیں کیا گیا۔رانا افضل احسان نے کہا کہ فیصل آباد میں سب کچھ نارمل ہے، لاہور میں بھی حالات معمول پر ہیں، تاہم انٹرسٹی پر کنٹینرز لگا دیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انہیں کرم اور پاراچنار کے مسائل نظر نہیں آتے، ان کی پوری توجہ تحریک انصاف کے بانی کو رہا کرانے پر ہے، عوام کو درپیش مسائل کی ذمہ دار بھی پی ٹی آئی ہے، ہمیں ملکی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی۔ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر نے کہا کہ حالات معمول پر آنے والے ہیں، پنجاب میں بھی فلاپ کال دی گئی، ریاستی مشینری استعمال کرتے ہوئے اسلام آباد آرہے ہیں۔
رانا احسان افضل نے کہا کہ فیصل آباد اور لاہور میں انٹرنیٹ بند نہیں ہے، آئی ٹی کمپنیوں کے لیے کوئی انٹرنیٹ بند نہیں ہے۔
خاص خبریں
-
کینیڈین حکومت کا سرپرائز، شہریوں کو بڑا ریلیف
-
عمران خان، بشریٰ بی بی اور علی امین سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
-
ورلڈ کپ کوالیفائر: ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں انوکھا ریکارڈ، پوری ٹیم صرف 7 رنز پر ڈھیر
-
پولیس نے جلوس کے شرکاء کو پی ٹی آئی کے کارکنوں کے لیے غلط سمجھا اور گاڑیاں اور بسیں قبضے میں لے لیں
تازہ ترین

تبصرے