امیر جماعت اسلامی نے 10 لاکھ نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

حافظ نعیم الرحمن

نیوز ٹوڈے :    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانا چاہتے ہیں، 2 سال میں 10 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کورسز فراہم کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان مسائل میں گھرا ہوا ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری اور تعلیم کا فقدان ہے، 26.2 ملین بچے سکولوں سے باہر ہیں، طلباء میٹرک کے بعد تعلیم چھوڑ دیتے ہیں، غریبوں کا یونیورسٹیوں میں جانا مشکل ہو گیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پارلیمنٹ میں 90 سے 95 فیصد ارب پتی ہیں۔ گزشتہ سال تنخواہ دار طبقے نے 368 ارب ٹیکس جمع کرایا۔ سینکڑوں ایکڑ اراضی رکھنے والوں نے صرف 4 ارب ٹیکس ادا کیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+