مریم نواز نے پی ٹی آئی کے احتجاج کو مسلح دہشت گردی کی کوشش قرار دے دیا
- 25, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پی ٹی آئی کے احتجاج کو مسلح دہشت گردی کی کوشش قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ غازی بروتھا، میانوالی، ہزارہ موٹر وے اور دیگر مقامات پر پولیس چوکیوں پر فائرنگ کی گئی، ان حملوں میں ایس پی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت 20 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہونا افسوسناک ہے۔ پی ٹی آئی کا احتجاج احتجاج کے بجائے مسلح دہشت گردی کی کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ مظاہرین کو شارٹ مشین گن، آنسو گیس، چاقو اور ماسک وغیرہ کے ساتھ بھی دیکھا گیا، ایسے ہتھیار استعمال کیے گئے جو صرف پولیس کے پاس ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب پولیس کو پہلے بھی تصادم سے بچنے کے لیے غیر مسلح رکھا گیا تھا اور پولیس اب بھی غیر مسلح ہے۔ ایک صوبے کی پولیس کا دوسرے صوبے پر حملہ قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے کارکن قافلوں کی شکل میں اسلام آباد روانہ ہورہے ہیں، خیبرپختونخوا سے آنے والے قافلوں کا گزشتہ رات اور آج مختلف مقامات پر پولیس سے آمنا سامنا ہوا ہے۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے