راولپنڈی اسلام آباد، اور لاہور میں پیٹرول کی کمی

پیٹرولیم مصنوعات کی کمی

نیوز ٹوڈے :    وفاقی دارالحکومت  راولپنڈی اور لاہور میں پیٹرولیم مصنوعات کی کمی کا خدشہ ہے۔  اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں وزارت پیٹرولیم نےپیٹرول کی کمی کے حوالے سے فوری کارروائی کے لیے چیف سیکریٹری پنجاب کو مراسلہ ارسال کردیا۔ 

 خط میں کہا گیا ہے کہ  اٹک آئل ریفائنری سے خام تیل کی فراہمی کے لیے پنجاب حکومت فوری اقدامات کرے۔  ریفائنری کو پٹرولیم مصنوعات  اور خام تیل کی سپلائی  بھی روک دی گئی ہے۔ معاملہ فوری حل نہ ہوا تو پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ ہے۔ 

 چیف سیکرٹری کو بھیجے گئے خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے جڑواں شہروں اور لاہور میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی نہیں ہو رہی۔ سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے مختلف شاہراہوں پر فیول ٹینکرز پھنس گئے ہیں۔ مسئلے کے حل کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جائے تاکہ تیل کی سپلائی بلا تعطل جاری رہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+