پی ٹی آئی کے لیے بری خبر
- 27, نومبر , 2024
.webp)
نیوز ٹوڈے : وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا کہ پی ٹی آئی قیادت کے خلاف پولیس کانسٹیبل کے قتل کی ایف آئی آر درج کی جائے گی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے شہداء کے اہل خانہ سے وعدہ کیا ہے کہ ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، احتجاج کی کال دینے والوں اور لوگوں کو بلانے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہونے والے پولیس کانسٹیبل مبشر کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت آئی جی پنجاب اور اعلیٰ پولیس قیادت نے بھی شرکت کی جب کہ وزیراعظم نے مظاہرین کے ہاتھوں پولیس اہلکار کی شہادت کی مذمت بھی کی۔
واضح رہے کہ ہکلہ انٹر چینج کے قریب مبینہ طور پر پی ٹی آئی کارکنوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے پولیس کانسٹیبل مبشر کا تعلق مظفر گڑھ سے تھا۔ 46 سالہ مبشر کے 2 بیٹیوں سمیت 3 بچے ہیں۔ پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران ہکلہ انٹر چینج کے قریب پی ٹی آئی کارکنوں نے مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والے 46 سالہ مبشر نے تقریباً 12 سال قبل پنجاب پولیس میں شمولیت اختیار کی تھی اور اس وقت وہ مظفر گڑھ کے شاہ جمال تھانے میں تعینات تھے۔

خاص خبریں
-
غزہ کی حالت زار پر آسٹریلوی پارلیمنٹ کی ممبر خطا ب کے دوران رونے لگیں -
-
پیوٹن بہت جلد اپنی بیماری کی وجہ سے مر جائیں گے اور یوکرین جنگ ہمیشہ کیلیے بند ہو جائے گی زیلینسکی نے کیا انکشاف
-
ایران ، امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے پر مذاکرات کیلیے تیار ہو گیا
-
نوجوانوں کے آنلائن گینگز جوان بچیوں کیلیے گھروں کے اندر بھی خطرہ بن گۓ
تازہ ترین

تبصرے