ناسا مستقبل کا مسافر طیارہ تیار کرنے میں مصروف
- 28, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکی خلائی ادارہ ناسا نہ صرف انسانوں کے مریخ اور چاند تک پہنچنے کے منصوبوں پر غور کر رہا ہے بلکہ مستقبل میں ایک مسافر بردار طیارہ تیار کرنے پر بھی کام کر رہا ہے۔NASA کے Sustainable Flight Demonstrator Project کے تحت X-66 نامی منفرد طیارے کی تیاری پر کام کیا جا رہا ہے۔
ناسا نے اس کام کے لیے بوئنگ کے ساتھ تعاون کیا ہے اور اس منصوبے کا مقصد تجارتی طیاروں کو تبدیل کرنا ہے۔X-66 کے ڈیزائن کی ایک جھلک ایک ماڈل کی شکل میں سامنے آئی جسے لینگلے ریسرچ سینٹر میں ونڈ ٹنل میں نصب کیا گیا ہے۔
طیارے کے بارے میں ابھی زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم ماہرین اس کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں جس کے بعد ڈیزائن کو حتمی شکل دی جائے گی۔اگلے مرحلے میں پروٹوٹائپ طیارے کو ونڈ ٹنل میں آزمایا جائے گا اور پھر اصل طیارے کو تیار کیا جائے گا۔
ناسا کے مطابق X-66 کے منفرد ڈیزائن کے کئی فائدے ہیں۔امریکی تنظیم نے کہا کہ جب جدید ٹیکنالوجیز کو یکجا کیا جائے گا تو ایندھن کے استعمال میں 30 فیصد تک کمی آئے گی جب کہ طیاروں سے زہریلی گیسوں کے اخراج میں بھی کمی آئے گی۔
تبصرے