مراد سعید کے وزیراعلیٰ ہاؤس میں موجودگی کے دعوے پر پختونخوا حکومت کا رد عمل

بیرسٹر سیف

نیوز ٹودے :    مراد سعید کی وزیراعلیٰ ہاؤس کے پی میں موجودگی کے وفاقی حکومت کے دعوے کے حوالے سے بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مراد سعید کا وزیراعلیٰ ہاؤس میں موجودگی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، شرمندہ ہونا ہے تو وزیراعلیٰ ہاؤس آئیں۔

وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ مراد سعید کہاں ہیں ہم خود نہیں جانتے، اگر ہمیں معلوم ہوتا تو ان کے لیے ضرور کچھ کرتے۔ صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا ہے کہ اگر یہ لوگ مراد سعید کو دیکھتے تو پکڑ لیتے، مراد سعید کو پکڑنے سے کس نے روکا؟ انہوں نے کہا کہ مراد سعید اسلام آباد جا کر کیسے بچ گئے؟ وہ وہاں نہیں تھا، مجھے معلوم ہوتا تو میں بھی عطا تارڑ سے پوچھ کر مراد سعید سے مل جاتا۔

علاوہ ازیں خیبرپختونخوا کے وزیر مینا خان آفریدی نے کہا ہے کہ مراد سعید سے متعلق وفاقی حکومت کا دعویٰ من گھڑت ہے۔ اگر مراد سعید احتجاج میں شریک تھے تو انہیں گرفتار کیوں نہیں کیا؟ صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت 26 نومبر کے واقعے سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔ اگر وفاقی حکومت اس بہانے وزیراعلیٰ ہاؤس کے خلاف کارروائی کرنا چاہتی ہے تو یہ اس کی بھول ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو معلوم ہے کہ بشریٰ بی بی کس گاڑی میں ہیں؟ کیا حکومت کو معلوم تھا کہ دوسری گاڑیوں میں کون بیٹھا ہے؟ وفاقی حکومت نے اپنے لوگوں کو احتجاج میں شامل کیا تھا۔

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+