ای اوبی آئی سے پنشن کی ادائیگی اور اضافے کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی گئی

ای اوبی آئی

نیوز ٹودے :    سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے او بی آئی سے پنشن کی ادائیگی اور اضافے سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بنچ نے ای او بی آئی پنشنرز کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا EOBI پنشن ادا کر رہی ہے؟ جس پر ای او بی آئی کے وکیل نے کہا کہ یہ پنشن میں اضافے کا کیس ہے۔ 18ویں ترمیم کے بعد ای او بی آئی کو صوبوں کو منتقل کرنے کا معاملہ وقفے وقفے سے جاری رہا، بالآخر مشترکہ مفادات کونسل نے ادارے کو وفاقی حکومت کے پاس رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔درخواست گزار محمد اشرف کے وکیل نے کہا کہ میرے موکل کو 500 روپے پنشن مل رہی ہے۔ کئی سالوں سے 10,500، پنشن میں اضافہ نہیں کیا جا رہا ہے۔

ای او بی آئی کے وکیل نے کہا کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق پنشن میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ کیس 2013 سے زیر التوا ہے، کیس نے کہیں تو ختم ہونا ہے، آپ کی اتنی بڑی آمدن اور فنڈ ہے۔

وکیل ای او بی آئی نے بتایا کہ پنشن 3500 سے بڑھا کر 6000 روپے کرنے کے لیے کیس دائر کیا گیا، پنشن سے متعلق کیس کا فیصلہ 2015 میں ہو چکا ہے۔آئینی بنچ نے EOBI سے پنشن کی ادائیگی اور اضافے سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+