خاتون لیکچرار کو ہراساں کرنے پر یونیورسٹی کے پروفیسر کو برطرف کر دیا گیا
- 02, دسمبر , 2024

نیوز ٹودے : وفاقی محتسب نے خاتون لیکچرار کو ہراساں کرنے پر یونیورسٹی کے پروفیسر کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے ایک خاتون لیکچرر کی درخواست پر سماعت کی جس میں یونیورسٹی کے پروفیسر کی جانب سے ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔
وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے خاتون لیکچرر کی شکایت پر فیصلہ سناتے ہوئے یونیورسٹی پروفیسر کو برطرف کردیا۔وفاقی محتسب نے یونیورسٹی کے ایک مرد پروفیسر پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

تبصرے