گندم کے کاشتکاروں کے لیے خوشخبری

گندم کے کاشتکار

نیوز ٹودے :     وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی کاوشیں رنگ لے آئیں۔ کھاد کے بعد گندم کے تصدیق شدہ بیج کے نرخ بھی نیچے آگئے ہیں۔پنجاب سیڈ کارپوریشن کے تصدیق شدہ بیجوں کے نرخ مارکیٹ میں انتہائی کم ہو رہے ہیں۔ پنجاب سیڈ کارپوریشن کے تصدیق شدہ بیج کی قیمت 6300 روپے کی بجائے 4500 روپے فی تھیلی پر آگئی ہے۔ تصدیق شدہ بیج پنجاب سیڈ کارپوریشن کے خصوصی مراکز اور رجسٹرڈ ڈیلرز پر دستیاب ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ کسان ہمارے بھائی ہیں اور اپنے بھائیوں کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے۔ ہم پنجاب کے کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پیداوار بڑھانے اور کسانوں کی خوشحالی کے وژن کو پورا کریں گے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو چین کے سرکاری دورے کی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف چین کی حکمران جماعت کی دعوت پر چین کا دورہ کرنے والی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہوں گی۔ چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ کی جانب سے باضابطہ دعوت نامہ موصول ہوگیا ہے جس کے تحت وزیراعلیٰ مریم نواز شریف آئندہ ماہ چین کے 8 روزہ دورے کے دوران بیجنگ، شنگھائی اور گوانگ ڈونگ جائیں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو چین نے 8 سے 15 دسمبر تک چین کے دورے کی دعوت دی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+