بشریٰ انصاری، فیصل قریشی اور ثمینہ پیرزادہ ’ڈیمک‘ کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی

ثمینہ پیرزادہ

نیوز ٹودے :    فیصل قریشی کے ساتھ سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور ثمینہ پیرزادہ طویل عرصے بعد بڑی اسکرین پر واپسی کرنے والی ہیں، ان کی آنے والی فلم ’ڈیمک‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔

رفیع راشدی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ڈیمک‘ کی کہانی عائشہ مظفر نے لکھی ہے اور بطور مصنف یہ ان کی پہلی فلم ہوگی۔فلم کی میگا کاسٹ میں جاوید شیخ، ثمینہ پیرزادہ، بشریٰ انصاری، سونیا حسین، فیصل قریشی اور سمن انصاری سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

اگرچہ جاری کیے گئے مختصر ٹیزر میں فلم کے مرکزی کرداروں کو دکھایا گیا ہے لیکن اس سے کہانی کو سمجھنا مشکل ہے۔ٹیزر میں ثمینہ پیرزادہ، بشریٰ انصاری، جاوید شیخ اور سونیا حسین کے کرداروں کو دکھایا گیا ہے۔

ڈارک ہارر فلم کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم عندیہ دیا گیا کہ اسے جلد ہی سینما گھروں میں پیش کیا جائے گا۔فلم کی کہانی کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے تاہم نام اور ریلیز ٹیزر سے اندازہ ہوتا ہے کہ ناظرین کو ڈارک ہارر کے ساتھ ایکشن بھی دیکھنے کو ملے گا۔

’ٹرمائٹ‘ کے ذریعے ثمینہ پیرزادہ اور بشریٰ انصاری جیسی اداکارائیں طویل عرصے بعد بڑے پردے پر واپس آرہی ہیں جب کہ فیصل قریشی بھی کئی سال بعد فلم میں نظر آئیں گے۔کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں ریلیز کی جائے گی، تاہم اسے عیدالفطر پر بھی ریلیز کیا جا سکتا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+