اشیائے خوردونوش مہنگی، ماہانہ مہنگائی کی شرح 4.9 فیصد تک پہنچ گئی

اشیائے خوردونوش

نیوز ٹودے :    نومبر 2024 میں افراط زر کی شرح 4.9 فیصد تک پہنچ گئی۔ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اکتوبر 2024 میں افراط زر کی شرح 7.2 فیصد تھی، جب کہ نومبر 2023 میں افراط زر کی شرح 29.2 فیصد تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2024 میں شہری علاقوں میں افراط زر کی شرح 5.2 فیصد اور دیہی علاقوں میں 4.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ کھانے پینے کی اشیاء میں 0.5 فیصد کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ ماہ ٹماٹر، انڈے، دال، مونگ، شہد اور آلو کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق گھی، مکھن، خشک میوہ جات، مچھلی اور کوکنگ آئل مہنگا ہو گیا جب کہ گندم، تیار خوراک، مشروبات، گندم کا آٹا، جوتے اور الیکٹرانک آلات بھی مہنگے ہو گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ چکن، دال ماش، سبزیاں اور پھل سستے ہوئے جب کہ دال، چنے، پیاز، مصالحے، چینی، گڑ، دال، مسور اور چاول بھی سستے ہوئے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+