مریم نواز نے 'پیرا' میں تقرریوں، قواعد و ضوابط سمیت دیگر معاملات کی منظوری دے دی

مریم نواز

نیوز ٹوڈے :    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) کے پہلے اجلاس میں اتھارٹی کے قیام، تقرریوں، قواعد و ضوابط سمیت دیگر امور کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کو 3 ماہ میں فعال بنانے کا ہدف مقرر کیا اور آپریشن اور طریقہ کار اور ریگولیشن 2024 کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دی۔

اجلاس میں PERA سے متعلق کمیٹیوں کے قیام کے علاوہ ہیڈ کوارٹر، ڈویژن، ضلع اور تحصیل کی سطح پر بھرتی، تبادلے اور ڈیپوٹیشن پالیسی کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ہر تحصیل میں ایک سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر، تفتیشی افسر، سینئر سارجنٹ اور سارجنٹ تعینات کیا جائے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+