بڑی تبدیلی، عمران خان نے جوڈیشل کمیشن میں پارٹی نمائندوں کو تبدیل کر دیا

عمران خان

نیوز ٹوڈے :     پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے جوڈیشل کمیشن میں پارٹی کے نمائندے تبدیل کر دیئے۔ذرائع کے مطابق علی ظفر سینیٹ سے شبلی فراز کی جگہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں مستقل طور پر پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر ایوب کی جگہ بیرسٹر گوہریا لطیف کھوسہ کسی ایک فریق کی نمائندگی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر ایوب اور شبلی فراز پر کئی مقدمات ہیں اس لیے انہیں تبدیل کیا گیا، مقدمات میں ضمانت کے بعد عمر ایوب جوڈیشل کمیشن میں پارٹی کے نمائندے ہوں گواضح رہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد اپوزیشن نے جوڈیشل کمیشن میں قومی اسمبلی سے قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور سینیٹ سے قائد حزب اختلاف شبلی فراز کو شامل کیا تھا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+