چاند نظر آیا یا نہیں؟ جمادی الثانی کی پہلی تاریخ کب ہے؟ خبر آگئی ہے
- 03, دسمبر , 2024

نیوز ٹوڈے : رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ آج چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی 1446 ہجری بروز بدھ 4 دسمبر 2024 کو ہوگی۔جمادی الثانی 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت زونل اجلاس ہوا جس میں کمیٹی کے اراکین اور سپارک سمیت محکمہ موسمیات کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان میں بیشتر مقامات پر موسم صاف اور بعض مقامات پر ابر آلود ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی جگہ سے جمادی الثانی کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، اس لیے متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ انشاء اللہ یکم جمادی الثانی 1446 ہجری بروز بدھ کو ہوگی۔ ۔

تبصرے