گاڑی مالکان ہوشیار رہیں، اہم فیصلہ کر لیا گیا

گاڑیوں کے روٹ پرمٹ

نیوز ٹوڈے :    حکومت نے خراب انجن والی گاڑیوں اور ضرورت سے زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ ماحولیات کے ترجمان نے بتایا کہ جمعہ اور اتوار کو ٹرکوں، بسوں اور لوڈرز کے لاہور میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ انسداد سموگ مہم کے تحت لودھراں، اوکاڑہ، وہاڑی اور سرگودھا میں 6 بھٹوں کو مسمار کر دیا گیا ہے۔

سموگ کے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تین صنعتی یونٹس کو سیل کر دیا گیا، حد سے زیادہ دھواں چھوڑنے والی ایک ہزار سے زائد گاڑیوں کو چیک کیا گیا اور 144 گاڑیوں کو روکا گیا، ترپال نہ رکھنے اور سموگ رولز پر عمل نہ کرنے پر 64 ریت کی ٹرالیوں کو روکا گیا۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جامع اقدامات اور ٹھوس پالیسیوں سے صوبے کا ماحولیاتی مستقبل بہتر ہوگا۔ آج کے اقدامات 8 سے 10 سالوں میں سموگ کے خاتمے کی بنیاد بنیں گے۔ فضائی آلودگی کے خلاف جنگ شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کی جنگ ہے۔ ہر شہری کے تعاون سے ہی صحت مند اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکتا ہے۔


 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+