عمران خان، بشریٰ بی بی اور دیگر کے لیے بری خبر
- 03, دسمبر , 2024

نیوز ٹوڈے : عدالت نے ڈی چوک میں احتجاج پر پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ کوہسار پولیس نے کیس میں 96 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لیے۔ عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، شعیب شاہین، علی بخاری اور عامر مغل کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے۔ جن رہنماؤں کے وارنٹ جاری کیے گئے ان میں شیرافضل مروت، خالد خورشید اور فیصل جاوید شامل ہیں۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مشتاق اللہ، راشد ٹیپو، زلفی بخاری، سلمان اکرم راجہ، مراد سعید اور رؤف حسن کے بھی وارنٹ جاری کیے ہیں۔ عدالت نے ایم این اے عبداللطیف، فتح الملک، علی ناصر اور صوبائی وزیر ریاض خان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے۔ عدالت نے علی زمان، پیر مصور، میاں خلیق الرحمان، سہیل آفریدی، شہرام ترکئی کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے۔

خاص خبریں
-
غزہ کی حالت زار پر آسٹریلوی پارلیمنٹ کی ممبر خطا ب کے دوران رونے لگیں -
-
پیوٹن بہت جلد اپنی بیماری کی وجہ سے مر جائیں گے اور یوکرین جنگ ہمیشہ کیلیے بند ہو جائے گی زیلینسکی نے کیا انکشاف
-
ایران ، امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے پر مذاکرات کیلیے تیار ہو گیا
-
نوجوانوں کے آنلائن گینگز جوان بچیوں کیلیے گھروں کے اندر بھی خطرہ بن گۓ
تازہ ترین

تبصرے