نو مئی کو معافی مانگنے کی بات کریں تو عمران خان کہتے ہیں ثبوت لاؤ: حافظ حمد اللہ
- 03, دسمبر , 2024

نیوز ٹوڈے : جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان بار بار ان کے پاس جا رہے ہیں، لیکن وہ نئے انتخابات کی بات کرتے ہیں۔جے یو آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ملک میں عام انتخابات ہوئے ایک سال بھی نہیں ہوا، نئے انتخابات کیسے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان باہر جانے کو تیار نہیں، عمران خان سے 9 مئی کو قوم سے معافی مانگنے کی بات کریں، پی ٹی آئی بانی کہتے ہیں ثبوت لائیں پھر بات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے جو کہا وہ کر دکھایا الیکشن میں نہیں کریں گے۔
حافظ حمد اللہ نے کہا کہ پاکستان میں کسی بھی معاملے پر بریک تھرو کیا جا سکتا ہے۔ سابق آمر مشرف نے پہلے نواز شریف اور بے نظیر کو ملک کے لیے سیکیورٹی رسک کہا، پھر مشرف نے خود دبئی میں بی بی کو این آر او کیا۔

تبصرے