آئی ایم ایف پروگرام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کی راہ میں حائل
- 03, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : آئی ایم ایف پروگرام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کی راہ میں حائل ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے قیمتوں میں اضافے کو روکنا ممکن نہیں تھا۔گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 14 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 بار اضافہ کیا گیا اور ڈیڑھ ماہ میں پیٹرول کی قیمت میں 2 بار اضافہ کیا گیا۔
ایک طرف پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 60 روپے فی لیٹر لیوی وصول کی جارہی ہے تو دوسری جانب شہریوں پر پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں کا بوجھ بھی مزید بڑھا دیا گیا ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 اکتوبر سے ڈیڑھ ماہ میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 14 پیسے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 7 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
تبصرے