شام کے باغی دستوں نے حلب میں شامی صدر کے گھر پر قبضہ کر لیا
- 04, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : شام کے صوبہ (حلب) میں شامی فوج اور مسلح دھڑوں کے درمیان لڑائی جاری ہے - روس اور شام کی فضائی فوج باغیوں کو بھگانے کیلیے فضائی حملے بھی کر رہی ہے - باغی حلب میںشامی صدر (بشار الاسد) کی رہائش گاہ پر قابض ہو چکے ہیں - باغیوں کی فائرنگ سے 6 شامی شہری بھی جاں بحق ہو گۓ ـ ایران کے وزیر خارجہ (عباس عراقچی) نے ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران دونوں فریقین کو باہمی مفاہمت کا مشورہ دیا -
ملاقات کے دوران ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شام میں بڑھتی ہوئی کشیدگی میں کسی بیرونی طاقت کی مداخلت کے امکانات نظر نہیں آتے - ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت اور حزب مخالف کے درمیان بات چیت نہ ہونے کی وجہ سے معاملات اس نہج تک پہنچے ہیں - شامی حکومت کا مخالفین کے جائز مطالبات کو نہ ماننا غلط اقدام تھا ـ برطانیہ ، فرانس ، امریکہ اور جرمنی نے بھی شام میں جاری کشیدگی کو روکنے کا مطالبہ کر دیا - شام کے موجودہ حالات پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے -
تبصرے