کے الیکٹرک نے بلوں کی عدم ادائیگی پر ریلوے کی بجلی کاٹ دی، بکنگ اور دیگر معاملات متاثر
- 04, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : کے الیکٹرک نے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر مختلف ریلوے کالونیوں کی بجلی کاٹ دی ہے۔کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق پاکستان ریلوے کے 31 کنکشنز پر واجب الادا بل کی رقم 430 ملین روپے ہے، بقایا جات کی وجہ سے پاکستان ریلوے کو بجلی کی فراہمی جاری رکھنا ممکن نہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو بلوں کی ادائیگی کی یاددہانی کے لیے متعدد نوٹسز جاری کیے گئے، حکام نے متعدد بار ادائیگی کی یقین دہانی کرائی، لیکن تاحال ادائیگی نہیں ہوئی، پاکستان ریلوے بجلی کی بحالی کے لیے فوری طور پر واجبات ادا کرے۔
دوسری جانب ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس) پاکستان ریلوے کراچی ناصر خلیلی نے ایک بیان میں کہا کہ کے الیکٹرک کے ساتھ تنازع شدت اختیار کر گیا ہے، مختلف کالونیوں اور ریلوے کے اہم سسٹمز میں بجلی منقطع ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی بندش سے ریلوے کا نظام شدید متاثر ہوا ہے، آن لائن ٹکٹ بکنگ کا نظام معطل ہے، کراچی سے روزانہ چلنے والی 38 مسافر ٹرینیں متاثر ہو رہی ہیں۔ناصر خلیلی نے کہا کہ پاکستان ریلویز کو کراچی ڈویژن سے یومیہ 50 سے 60 ملین روپے کی آمدن ہوتی ہے، اور K-Electric کے پاس ریلوے کے دس سال سے 70 ارب روپے واجب الادا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ متعدد نوٹسز جاری کرنے کے باوجود کے الیکٹرک نے ابھی تک ادائیگی نہیں کی۔ڈی ایس کراچی نے کہا کہ کے الیکٹرک کو حتمی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے، کے الیکٹرک نے واجبات ادا نہ کیے تو ریلوے کے الیکٹرک کے بلوں کی ادائیگی بند کر دے گی۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے