عمر ایوب مستعفی

عمر ایوب

نیوز ٹوڈے :   جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سےپاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے  استعفیٰ دے دیا۔

اپنا استعفیٰ عمر ایوب نے  سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا اور ان کی جگہ بیرسٹر گوہر کوجوڈیشل کمیشن کا رکن نامزد کر دیا- عمر ایوب نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن سے استعفی دینے کا فیصلہ اپنے خلاف درج مقدمات کی وجہ سے کیا۔

 سپیکر قومی اسمبلی سے عمر ایوب نےدرخواست کی ہے کہ میرا استعفیٰ جلد منظور کیا جائے اور  جوڈیشل کمیشن کا رکن بیرسٹر گوہر کونامزد کیا جائے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+