موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کی تجویز
- 04, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : لاہور ہائی کورٹ نے سموگ سے متعلق کیس کے دوران تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 10 جنوری تک بڑھانے کی تجویز دے دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت کی۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیئے۔ سماعت کے دوران جوڈیشل کمیشن کے رکن نے عدالت کو بتایا کہ ٹاؤن شپ کے قریب بس ڈپو میں درخت کاٹے گئے ہیں جس پر جسٹس شاہد کریم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سختی سے کہا تھا کہ درخت نہیں کاٹے جائیں گے۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق خان نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے محکمہ جنگلات کو لکھا کہ بس ڈپو میں درخت ہیں ان کی پیوند کاری کرنی ہے۔ انوائرمینٹل پروٹیکشن اتھارٹی نے درخت کاٹنے کی درخواست منظور کرلی۔ وکیل حنا حفیظ اللہ نے عدالت کو بتایا کہ پی ایچ اے درخت کاٹ رہی ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ اس بس ڈپو سے تین درخت کاٹے گئے ہیں اور ان کا ایک خاص مقصد تھا، یہاں 27 الیکٹرک بسیں آنی ہیں اور انہیں پارک کرنا ہے۔ نیسپاک نے پورا پلان دیا کہ یہ سارا کام کیسے مکمل کیا جائے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب یہ سارا کام ہوا اور عدالت کو اس کا علم ہوا تو آپ نے یہ سارا کام کیا۔
پی ایچ اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخت نہیں کاٹے گئے، تراشے گئے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ بالکل ٹھیک نہیں۔ ہم مطمئن نہیں ہیں۔ پی ایچ اے نے درخت نہیں کاٹے تو کس نے کاٹے؟ درخت کاٹنے والے کے خلاف کیا کارروائی ہوئی؟ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ اجازت کے بغیر درختوں کی کٹائی، پیوند کاری اور تراش خراش نہیں ہوسکتی۔ حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ کسی منصوبے کے لیے جگہ کا انتخاب کرتے وقت وہاں سے درخت نہ کاٹے جائیں۔ درخت کاٹنے والے کیس وزیراعلیٰ تک پہنچائیں۔ وزیر اعلیٰ اس کیس کو خود دیکھیں اور کارروائی کریں۔ وزیراعلیٰ نے کارروائی نہ کی تو میں خود کروں گا۔ پی ایچ اے کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کروں گا۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ

تبصرے