اگر مدرسہ بل پر دستخط نہیں ہوئے تو؟ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو خبردار کر دیا
- 04, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت نے مدرسہ بل پر دستخط نہ کیے تو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔جے یو آئی لاہور کے رہنما حافظ بلال درانی نے مولانا فضل الرحمان سے خصوصی ملاقات کی۔ جس میں مدرسہ بل پر حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی لاہور کے رہنماؤں کو خصوصی ہدایات دیں۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر حکومت نے 7 دسمبر تک مدرسہ بل پر دستخط نہ کیے تو 8 دسمبر کو پشاور میں اسرائیل مردہ آباد ریلی میں اہم اعلان کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ ان کے اگلے لائحہ عمل کا اعلان 8 دسمبر کو کیا جائے گا۔ حکومت پارلیمنٹ سے منظور کردہ ہمارے بل پر دستخط نہیں کر رہی ہے۔ حکومت نے خود قانون سازی کی ہے۔ حکومت کو بتانا چاہیے کہ اس نے مدرسہ بل پر منظور شدہ قانون پر ابھی تک دستخط کیوں نہیں کیے؟
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں نے مدرسہ بل پر دستخط نہ کیے تو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو مدرسہ بل پر دستخط کے لیے 7 دسمبر کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر دستخط نہ ہوئے تو 8 دسمبر کو پشاور میں لائحہ عمل دیں گے۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے