وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کار حادثے میں معمولی زخمی

عظمیٰ بخاری

نیوز ٹوڈے :    لاہور میں پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی گاڑی کو کینال روڈ پر حادثہ پیش آیا۔بدھ کو پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری پنجاب یونیورسٹی میں  سکالرشپ پروگرام میں شرکت کے لیے جا رہی تھیں کہ ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق عظمیٰ بخاری کار حادثے میں بال بال بچ گئیں تاہم ان کے گھٹنے میں چوٹ آئی۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہونار سکالر شپ پروگرام کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ اس پروگرام سے قابل طلباء کا مستقبل محفوظ ہو گا اور وسائل سے محروم طلباء کے خواب شرمندہ تعبیر ہوں گے۔

مریم نواز نے جنوری میں ہونہار طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا اعلان بھی کیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+