پاراچنار میں جان بچانے والی ادویات کی قلت، کے پی حکومت نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ترسیل شروع کردی
- 04, دسمبر , 2024
.webp)
نیوز ٹوڈے : پاراچنار میں جان بچانے والی ادویات اور دیگر ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے جس کے بعد خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پاراچنار میں ادویات کی فراہمی شروع کردی ہے۔حکام کے مطابق پاراچنار میں سڑکوں کی بندش کے باعث ادویات کی قلت ہے، وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹر ادویات پہنچانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری ندیم اسلم نے کہا کہ کرم میں حالات معمول پر آ رہے ہیں، کرم میں مکمل جنگ بندی ہے۔
چیف سیکرٹری کے مطابق ادویات کے ساتھ کھانے پینے کی اشیاء بھی پاراچنار بھجوائی جائیں گی، امن بحال کیا جا رہا ہے، سڑکیں بھی جلد کھول دی جائیں گی۔ ججز اور ان کے اہل خانہ کو کرم سے بحفاظت واپس لایا گیا ہے۔

تبصرے