ورلڈ اکنامک فورم نے پاکستان کو گمراہ کن بیانیے سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا

ورلڈ اکنامک فورم

نیوز ٹوڈے :    ورلڈ اکنامک فورم نے پاکستان کو غلط معلومات اور گمراہ کن بیانیے سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے جاری کردہ 2024 گلوبل رسکس رپورٹ کے مطابق پاکستان کو غلط معلومات اور گمراہ کن بیانیے سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان میں غلط معلومات اور گمراہ کن غلط بیانی کے خطرات اگلے دو سالوں میں سب سے اہم چیلنجز میں سے ہو سکتے ہیں۔

ورلڈ اکنامک فورم کی 2024 کی گلوبل رسکس رپورٹ کے مطابق پاکستان غلط اور گمراہ کن بیانیے کے مسئلے سے شدید متاثر ہو رہا ہے اور ملک کو درپیش مجموعی چیلنجز میں غلط معلومات کا یہ خطرہ چوتھے سے چھٹے نمبر پر ہے۔

رپورٹ کے مطابق غلط معلومات پاکستان میں فرقہ واریت، مذہبی تنازعات اور سماجی تقسیم کو ہوا دے رہی ہیں جس سے سماجی ہم آہنگی متاثر ہو رہی ہے۔ یہ مسئلہ نہ صرف سماجی بدامنی کا باعث بن رہا ہے بلکہ سیاسی بے چینی، جمہوری اداروں کی ساکھ اور عوامی اعتماد کو بھی متاثر کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ خطرہ بھارت میں پہلے نمبر پر ہے۔ یہ امریکہ میں چھٹے نمبر پر ہے جبکہ برطانیہ اور میکسیکو اس فہرست میں گیارہویں نمبر پر ہیں اور خطرہ انڈونیشیا میں اٹھارہویں نمبر پر ہے۔ورلڈ اکنامک فورم کے تجزیے کے مطابق اگر اس مسئلے پر قابو نہ پایا گیا تو یہ جمہوری اداروں کے کمزور ہونے اور سیاسی عدم استحکام کا باعث بن سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غلط معلومات کے اس بڑھتے ہوئے طوفان کو روکنے کے لیے نہ صرف قانون سازی بلکہ سماجی بیداری، تعلیمی اصلاحات اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی شفافیت کے لیے اقدامات بھی ضروری ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+