وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا صوبائی شہریوں کی گرفتاریوں پر وزیراعظم کو خط
- 05, دسمبر , 2024

نیوز ٹوڈے : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اسلام آباد میں صوبائی شہریوں کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملے سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے۔خط میں وزیراعلیٰ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ (اے ٹی اے) کے بے بنیاد مقدمات اور پختون مزدوروں کی گرفتاری پر بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
اپنے خط میں خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ یہ افراد، جو عموماً کم اجرت پر کام کرتے ہیں، حالیہ پرامن سیاسی مظاہروں کے بعد غیر منصفانہ طور پر نشانہ بنایا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے گرفتار شہریوں کو رہا کیا جائے۔
خط میں علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ پاکستان جیسے وفاق میں سیاسی مسائل کو اکثریتی طاقت کے بجائے پرامن اور تعمیری بات چیت سے حل کرنا ضروری ہے۔گنڈا پور نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ وہ ان "جعلی ایف آئی آرز" کو ختم کریں اور بلاجواز گرفتار افراد کو فوری طور پر رہا کریں۔

تبصرے