کراچی: بدلتے موسم کے ساتھ بچوں میں کھانسی اور گلے کی خراش تیزی سے پھیل رہی ہے

کھانسی اور گلے کی سوزش

نیوز ٹوڈے :    کراچی میں بچوں میں کھانسی اور گلے کی سوزش تیزی سے پھیل رہی ہے۔صدر پاکستان پیڈیاٹرکس ایسوسی ایشن ڈاکٹر وسیم جمالوی کا کہنا تھا کہ بچے وائرل انفیکشن کے ساتھ اسپتال آرہے ہیں، بچوں میں کھانسی اور گلے کی خراش تیزی سے پھیل رہی ہے، اس لیے بدلتے موسم میں کھانے پینے میں احتیاط ضروری ہے۔

ڈاکٹر وسیم جمالوی کے مطابق ناقص خوراک اور مشروبات کا استعمال بیماری کی وجہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گردوغبار اور مٹی کی وجہ سے نزلہ، کھانسی اور زکام میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، ڈاکٹروں کی ہدایت کے بغیر اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال نہ کریں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+