اب آپ کے اینڈرائیڈ فون کو غیر مقفل کیے بغیر کال کرنا یا پیغامات بھیجنا ممکن ہوگا

اینڈرائیڈ فون

نیوز ٹوڈے :   اب آپ اپنے اینڈرائیڈ فون کو غیر مقفل کیے بغیر کال کر سکیں گے اور ٹیکسٹ پیغامات بھیج سکیں گے۔جی ہاں، واقعی، گوگل کے مصنوعی ذہانت (AI) اسسٹنٹ جیمنی کی مدد سے، آپ اپنے فون کو غیر مقفل کیے بغیر کال کر سکیں گے یا ٹیکسٹ میسج بھیج سکیں گے۔9 ٹو 5 گوگل کی ایک رپورٹ کے مطابق گوگل جیمنی میں ایک نیا AI فیچر متعارف کروا رہا ہے۔

یہ فیچر فی الحال محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے جو جیمنی ایپ میں فون کو غیر مقفل کیے بغیر کال کرنے یا پیغامات بھیجنے کے آپشن کو فعال کر سکتے ہیں۔ اس اپ ڈیٹ کا مقصد فون کو ان لاک کیے بغیر جیمنی ایپ کے ذریعے روزمرہ کے کاموں کو انجام دینا آسان بنانا ہے۔

یہ فیچر پہلی بار اکتوبر 2024 میں رپورٹ کیا گیا تھا۔

اس وقت اینڈرائیڈ اتھارٹی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ جیمنی لائیو کے لیے اس فیچر پر کام کیا جا رہا ہے۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ یہ فیچر تمام صارفین کے لیے کب دستیاب ہوگا۔یہ واحد خصوصیت نہیں ہے جسے جیمنی کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

اس سے قبل ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ گوگل ایک ایسے فیچر پر کام کر رہا ہے جو صارفین کو AI اسسٹنٹ کے ذریعے مخصوص فائلز، ریکارڈنگز اور تصاویر کو تلاش کرنے کی اجازت دے گا۔واضح رہے کہ گوگل اینڈرائیڈ ڈیوائسز کو جیمنی فیچرز کا مرکز بنا رہا ہے تاکہ اسے دوسرے AI معاونین سے بہتر بنایا جا سکے۔

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+