وہ بچہ جس نے ذہانت میں آئن سٹائن کو پیچھے چھوڑ دیا
- 05, دسمبر , 2024
.webp)
نیوز ٹوڈے : 8 سال کی عمر میں ایک ہی دن میں پورے سال کا نصاب مکمل کرنے والے بچے نے ذہانت میں سائنسدان آئن سٹائن کو پیچھے چھوڑ دیا۔
البرٹ آئن سٹائن اور سٹیفن ہاکنگ کو دنیا کے ذہین ترین سائنسدانوں میں شمار کیا جاتا ہے لیکن ایک 10 سالہ بچہ ایسا بھی ہے جس نے ذہانت میں سائنسدانوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔اس 10 سالہ بچے کا نام کرش اروڑہ ہے جو کہ برٹش انڈین ہے اور اس کا تعلق مغربی لندن سے ہے۔
کرش نے انتہائی ذہین لوگوں کے لیے ایک خصوصی سوسائٹی مینسا میں ٹیسٹ دیا، جہاں بچے کا آئی کیو 162 تھا، جو اسے دنیا کے سب سے ذہین ترین افراد کی فہرست میں شامل کرتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کرش کے آئی کیو کو دیکھتے ہوئے اسے اگلے سال کوئین الزبتھ سکول میں داخلہ مل جائے گا جو کہ برطانیہ کا ایک بہت ہی نامور گرامر سکول ہے۔
کرش کے والدین پیشے سے انجینئر ہیں اور انہیں اپنے بیٹے کی ذہانت کا اندازہ اس وقت ہوا جب وہ 4 سال کا تھا۔کرش کی ماں نے بتایا کہ ان کے بیٹے کو ریاضی سے بے حد محبت ہے۔ انہوں نے 8 سال کی عمر میں ایک ہی دن میں پورے سال کا نصاب مکمل کیا۔اس کے علاوہ انہیں موسیقی بجانے کا بھی شوق ہے۔

تبصرے