سرکاری افسران اور ملازمین کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری

سپریم کورٹ

نیوز ٹوڈے :    سپریم کورٹ کے افسران اور ملازمین کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دفتری اوقات صبح 8:30 سے ​​دوپہر 3:30 تک ہوں گے۔ جمعہ کو نماز جمعہ اور دوپہر کے کھانے کے لیے 12:45 سے 1:45 تک وقفہ ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ کو سپریم کورٹ دوپہر 12:30 بجے تک کھلی رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ افسران اور ملازمین کے نئے اوقات کار کا اطلاق سپریم کورٹ کی تمام رجسٹریوں پر ہوگا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+