لاہور میں دودھ فروشوں نے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

دودھ اور دہی کی قیمت

نیوز ٹوڈے :   پنجاب حکومت کے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے دعوؤں کے باوجود لاہور میں دودھ فروشوں نے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور میں دودھ کی قیمت 180 روپے سے بڑھا کر 200 روپے جبکہ دہی کی قیمت 200 روپے سے بڑھا کر 220 اور 230 روپے فی کلو کر دی گئی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں 20 سے 30 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے دودھ فروشوں اور دکانداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی بڑھ گئی ہے اس لیے قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے شہریوں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے شہریوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+